پاکستان

پنجاب میں شدید سردی، چھوٹے بچوں کیلئے 19 جنوری تک چھٹی

پنجاب میں شدید سردی، چھوٹے بچوں کیلئے 19 جنوری تک چھٹی

پنجاب میں شدید سردی اور بچوں میں نمونیا کے پھیلاو کے پیش نظر سرکاری اور نجی سکولوں میں پری، نرسری اور جماعت اول کے بچوں کو 19 جنوری تک چھٹی دے دی گئی ہے۔دوسری کلاسوں کے طلباء، اساتذہ اور عملہ ماسک اور گرم کپڑے پہن کر آئیں گے، بیمار بچہ اس وقت تک سکول نہیں آئے گا جب تک کہ وہ مکمل صحت مند نہیں ہو جاتا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیفارم کے علاوہ کوئی بھی گرم لباس پہننے کی اجازت ہوگی۔اسمبلی اور تمام آوٹ ڈور سرگرمیاں 31 جنوری تک بند رہیں گی، 19 جنوری تک کسی بھی قسم کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image