پاکپتن میں بوڑھے باپ پر تشدد کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے ، ناخلف بیٹے نے چار کنال اراضی نہ دینے پر ساتھی کے ہمراہ بوڑھے باپ کو زمین پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔خون سفید ہونے کا یہ واقعہ پیش آیا پاکپتن میں تھانہ فرید نگر کے علاقے گلشن کالونی میں پولیس کے مطابق فہد رسول اپنے ساتھی طیب کے ہمراہ اپنے باپ غلام رسول کے گھر داخل ہوا اور پہلے زیوارت اور کیش لوٹا ، بھای کا مارا پھر بوڑھے باپ کو زمین پر لٹا کر بے دردی سے جوتے اور پے درپے لاتیں ماریں ۔

Leave feedback about this