پاکستان

علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھا لیا

علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ: میر علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں عبدالولی کاکڑ نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔علی مردان ڈومکی کے نام پر پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق کیا اور پھر اسے منظوری کے لیے گورنر بلوچستان کو بھیجا تھا جس کی انہوں نے منظوری دے دی تھی۔نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینا اورانتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم اس لیے آئے ہیں کہ انتخابات وقت پر اور شفاف ہوں، امید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image