پاکستان جرائم

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر طلبی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر طلبی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیک پر خصوصی کمیٹی میں طلبی کیخلاف حکم امتناع میں اٹھارہ ستمبر تک توسیع کردی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار سماعت کی عدالت نے سیکریٹری داخلہ ، سیکریٹری دفاع اور وزیراعظم آفس کو دوہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں ، استدعا بے سماعت ملتوی کی جائے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image