سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے رزمک میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ، مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 14 اور پندرہ اگست کے درمیانی شب وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشتگرد ہلا ک ہوگئے ۔مارے گئے ، دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں ، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئر نس آپریشن جاری ہے
Leave feedback about this