چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جون میں بارش برسانے والے مزید تین سسٹم آرہے ہیںچیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے کہا کہ سردیوں کی مغربی ہواﺅں کا سلسلہ گرمیوں میں متقل ہورہاہے اور مغربی ہواﺅں کی وجہ سے بارشیں ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جون میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا گرمی کے بڑھنے سے بارش ہونے کاامکان ہے اور بارش کی وجہ سے درجہ حرارات نیچے آجائیگا۔چوہدری اسلم کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ مئی میں 127 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں اور یہ 63 سالوں میں دوسری مرتبہ مئی میں بارشوں کا ریکارڈ بنا ۔
Leave feedback about this