بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر پچھلے کچھ عرصے سے اقربا پروری سے متعلق ہونیوالی بحث کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔کرن جوہر نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک مختصر پیغام شیئر کیا ہے جسے پڑھنے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے خود پر لگائے گئے تمام تر الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ لگا لو الزام ہم جھکنے والوں میں سے نہیں جھوٹ کے بن جاﺅ غلام ہم بولنے والوں میں سے نہیں ، جتنا نیچا دکھاﺅ گے جتنے آروپ لگاﺅ گے ، ہم گرنے والوں میں سے نہیں ، ہمارا کرم ہماری وجے ہے آپ اُٹھالو تلوار ہم مرنے والوں میں سے نہیں ۔
انٹرٹینمنٹ
کرن جوہر کا اقربا پروری کے الزامات پر ردعمل
- by web_desk
- اپریل 10, 2023
- 0 Comments
- 1100 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this