پاکستان

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

سپریم کورٹ کا پنجاب، خیبر پختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم

راجن پور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں جس کے لیے پولنگ جاری ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، این اے 194 کی نشست تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ مقررہ وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی جب کہ 3 لاکھ 79 ہزار 204 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقہ میں 237 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، 169 بی گریڈ جبکہ 69 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ضمنی الیکشن میں شیر کے نشان پر عمار اویس لغاری، بلے کے نشان پر محسن لغاری، تیر کے نشان اختر حسن گورچانی اور کرین کے نشان پر محمد محمود آمنے سامنے ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 2500 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جب کہ پاک آرمی اور رینجرز کے جوان پولیس کی مدد کے لیے ساتھ موجود ہیں۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل لے جانے کی مکمل پابندی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image