خوبیر:چار ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کامیچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔سعودی عرب کے شہر خوبیر میں کھیلے گئے چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا آخری میچ سعودی عرب کی ٹیم سے تھا،پہلے ہاف کے انتیس ویں منٹ میں ال بنداری مبارک نے گول کر کے سعودی عرب کی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی جو ہاف ٹائم تک برقرار رہی۔دوسرے ہاف کے پینسٹھ ویں منٹ میں قومی ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے شاندار گول کر کے میچ برابر کردیا ایک ایک سے مقابلہ برابرہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے کئی مووزبنائیں لیکن بال کو جال میں پھینکنے میں ناکام رہیں۔
Leave feedback about this