تازہ ترین

مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا

مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا

لاہور:مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی کی سینئر قیادت اور رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی بڑے سیاسی فیصلے کے تحت آج شام6بجے اپنے اراکین کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔قبل ازیں پرویز الٰہی نے مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس طلب کیا۔دریں اثناء چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیش کش پر ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیش کش کی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image