کراچی:سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا۔تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو قرض نہیں دیں گے جس سے ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف عمران خان نے دھکیلا،عمران خان آج بھی ملک کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔سابق وزیر خزانہ کی حیثیت سے کچھ فیصلوں پر مریم نواز کی مداخلت پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری بہن مریم نے چھوٹی موٹی چیزوں پر ٹویٹ کیے وہ یہ بات فون پر بھی کہہ سکتی تھیں۔انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ معاشی استحکام کے لئے امیروں پر ہر صورت ٹیکس لگایا جائے۔
Leave feedback about this