اسلام آباد:حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقراررکھنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یکم سے15دسمبر2022تک فی لیٹر ڈیزل235.30پیسے جبکہ پٹرول224روپے80پیسے میں فروخت ہوگا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ سردیوں کی وجہ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں لیٹر قیمت میں 10روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
معیشت و تجارت
حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان
- by Rozenews
- دسمبر 1, 2022
- 0 Comments
- 1077 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this