کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، زمبابوے کی پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک رن سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی، 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اووروں میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی۔

پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (واکا) میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے کے کپتان گریک اروائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوے کی جانب سے کریگ اروائن اور ویسلے مدھیویر نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، ویسلے مدھیویر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اروائن نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، ملٹن شمبا کو 8 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا، پھر 14 ویں اوور میں شاداب خان نے پہلے سین ولیمز کو 31 رنز پر بولڈ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر ریگس چکا بوا کو بھی سلپ میں بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا، شاداب خان نے 4 اووروں میں 23 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے 4 اووروں میں 24 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث روؤف نے 4 اووروں میں صرف 12 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور بابر اعظم 9 گیندوں پر 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، جبکہ 23 کے مجموعی رنز پر وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بعد ازاں 36 رنز پر افتخار احمد کی اننگز اختتام پذیر ہوئی، شان مسعود اور شاداب خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 88 تک پہنچایا تاہم شاداب خان بھی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور شان مسعود 94 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی ٹیم مقررہ اووروں میں 129 رنز ہی بنا سکی جبکہ زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image