جرائم

جوہر ٹاؤن میں ڈولفن اہلکاروں کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا، ایک ڈاکو مارا گیا، ساتھی گرفتار

جوہر ٹاؤن میں ڈولفن اہلکاروں کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا، ایک ڈاکو مارا گیا، ساتھی گرفتار

لاہور: جوہر ٹاؤن میں ڈولفن اہلکاروں کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ اس کا ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دو ڈاکو ایک شہری کو لوٹنے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ شہری کی اطلاع پر ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کیا، یہ دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد ڈولفن اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، قبضے سے آٹھ موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت سلیم جبکہ ہلاک ہونے والے کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image