آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف اور سفیر میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کے لیے یو اے ای کی جانب سے امداد کو سراہا جبکہ یو اے ای سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں یو اے ای کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، یو اے ای سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
اس موقع پر مہمان سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا،سفیر نےپاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
دونوں فریقین نے دوستانہ تعلقات اور پائیدار تزویراتی شراکت داری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا،معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا، متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔
Leave feedback about this