وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج بعد ازبجٹ پر یس کانفرنس کرینگے ۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں پچیس سال سے ڈیل کرہاہوں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کبھی اتنی تاخیر نہیں کی ۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایف ایف ایسا جیو پولیٹیکل معاملات کی وجہ سے کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے چار ارب فائنا نسنگ کا بندوبست کرلیا تھا ، آئی ایم ایف مزید دو ارب ڈالر کی فائنانسنگ کا بندوبست کرنے کا کہہ ہاہے ۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ختم ہونے والے مالی سال ادائیگییوں کا ہر وعدہ پورا کیا ، ساڑھے پانچ بلین ڈالر کمرشل بینکوں کو واپس کیے ، فروری میں نواں ریویو مکمل ہوجانا چاہیے تھا،مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا ۔ ری امیجننگ والے پاکستان کو ڈرانا بند کریں ، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7200ارب روپے سے بڑھا کر 9200 ارب کردیا ے ، یہ ہدف حاصل کرلیںگے
Leave feedback about this