راشد لطیف کا پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کا اظہار کردیا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ، وہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی پیشکش سے انکار کرچکے ہیں ۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے کہنے پر ایک بار اجلاس میں گیا تھا پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا حصہ بننا چاہتا ہوں نہ بنوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کا شوشہ چیئرمین نے کیا ہے تو کرکٹ کمیٹی کا اعلان کیوں نہیں کیا ، پی سی بی میں فی الحال کام نہیں کرنا چاہتا۔
Leave feedback about this