پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا گیا، انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیدیا گیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا گیا، انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیدیا گیا

پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا گیا، انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیدیا گیا

پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا گیا، انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیدیا گیا

اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ کالعدم قرار دے دیا گیا۔پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ رکن خیبرپختونخوا جسٹس (ر) اکرم اللہ نے تحریر کیا، فیصلہ 11 صفحات پر مشتمل ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو امیدواروں نے چیلنج کیا تھا۔ پی ٹی آئی ہماری ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔پی ٹی آئی پر مشترکہ اعتراض پارٹی آئین کے مطابق انتخابات نہ کرانے پر تھا، عمر ایوب کو کسی آئینی فورم نے سیکرٹری جنرل نہیں بنایا، عمر ایوب نیاز اللہ نیازی کو چیف الیکشن کمشنر نہیں لگا سکے۔جمال انصاری کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ہٹانے کی کوئی دستاویز نہیں تھی، پی ٹی آئی کے 2017 کے منتخب عہدیداروں کی مدت ختم ہو چکی ہے، پارٹی ریکارڈ کے مطابق اسد عمر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔

Exit mobile version