قومی کرکٹ ٹیم کل رات اتوار کو لاہور سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز اور ورلڈ ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور آسٹریلیا میں ورلڈ ٹی ٹونٹی میں حصہ لینے کیلئے
قومی ٹیم پہلے مرحلے میں نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ،ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی ،تین ملکی ٹورنامنٹ کے بعد قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لئے برسبین پہنچے گی ۔
قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل دو وارم اپ میچز کھیلے گی ، فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور ٹاپ آرڈر بلے باز فخرزمان برسبین میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
Leave feedback about this