نیتن یاہو کا فوج کو پوری شدت سے غزہ پر حملے کا حکم دنیا Roze News
دنیا

نیتن یاہو کا فوج کو پوری شدت سے غزہ پر حملے کا حکم

غزہ میں فائربندی ممکن ، جنگ کے خاتمے پرآمادہ نہیں : اسرائیل

غزہ میں فائربندی ممکن ، جنگ کے خاتمے پرآمادہ نہیں : اسرائیل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی فوج کو غزہ پر پوری شدت سے دوبارہ حملے کرنے کا حکم دیدیا،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر دوبارہ جنگ شروع کررہے ہیں اور تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حماس کیساتھ مذاکرات کے کئی دور کیے لیکن اب موساد کے وفد کو قطر سے واپس بلالیاہے ۔اس سے قبل حماس نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ بند ی تک اسرائیل کیساتھ مزید قیدیوں کا تبادلہ نہیں کیاجائیگا۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے نائب سربراہ صالح العروری نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں میں اب کوئی خاتون یابچہ موجود نہیں ہے ، بلکہ زیادہ تر فوجی اہلکار یا فوج میں کام کرنے والے سویلین ہیں

Exit mobile version