نوشہرو فیروز: سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پر افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ نانگو شاہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم ہو گیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹریلر ڈرائیور زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی ضروری قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد لاڑکانہ سے کراچی جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave feedback about this