دنیا

شی جن پنگ تیسری بار 5 سال کے لیے چین کے صدر بن گئے، وزیر اعظم کی مبارک باد

شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر بن گئے، وہ مزید 5 سال تک عہدے پر خدمات سرانجام دیں گے، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے شی جن پنگ کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق شی جن پنگ کا تیسری مرتبہ چین کے صدر کے طور پر انتخاب کر لیا گیا ہے، شی جن پنگ مزید 5 برس تک چین کے حکمران رہیں گے۔

گریٹ ہال میں چینی صدر شی جن پنگ نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، نئی ٹیم میں لی کیانگ، ژاو لیجی، وانگ ہوننگ، کائی کی، ڈنگ ژوئی ژیانگ اور لی ژی نئی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے نئے منتخب صدر شی جن پنگ کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کو تیسری بار سی پی سی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے بہت ترقی کی ہے، چین کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image