جہلم کے علاقے سوہاﺅہ میں ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج مظفر گڑھ راجہ مبین کیانی سمیت 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔مظفر گڑھ میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج راجہ مبین کیانی فیملی کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزارنے آبائی شہر سوہاو ہ میں آئے ہوئے تھے ۔ڈیم میں نہاتے ہوئے راجہ مبین ان کا بیٹا ، بھانجا اور بہنوئی بھی ڈوب گئے ۔ریسکیوٹیم نے چاروں افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں ۔
Leave feedback about this