صحت

اسلام آباد میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا

helthy food اسلام آباد میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد میڈیا کو پاکستان میں غذائی قلت کے چیلنجز کے بارے میں آگاہ کرنا اور درپیش مسائل سے نمٹنے میں ان کے اہم کردار کی طرف توجہ دلانا تھا،نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ میڈیا غذائیت اور صحت مند معاشرے کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے، سیاسی ایجنڈے پر غذائیت کو اولین ترجیح بنانے اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان جوابدہی کی حوصلہ افزائی کے لیے درست پالیسیوں، حکمرانی کے ڈھانچے اور اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنانے میں بھی معاونت کرتا ہے، شرکاء کا کہنا تھا مناسب غذائیت خاص طور پر خواتین کے لیے بہت اہم ہےخواتین کی صحت اور غذائیت میں بہتری صنفی مساوات اور بااختیار بنانے کو فروغ دیتی ہے، شرکاء نے کہا کہ 2030 تک نیوٹریشن انٹرنیشنل کا مقصد 1 بلین لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنا ہے جن میں خاص طور پر خواتین، نوعمر لڑکیوں اور بچوں کی غذائی حالت کو بہتر بنانا ہے،15-49 سال کی پاکستانی خواتین غذائی قلت کا تین گنا بوجھ برداشت کرتی ہیں، تقریباً 42% خون کی کمی کا شکار ہیں 54% نوعمر لڑکیاں خون کی کمی کا شکار ہیں،بریدنگ سپیس نیوٹریشن انٹرنیشنل کے سینئر ایڈووکیسی ایڈوائزر ڈاکٹر ارشاد دانش نے کہا کہ غذائیت معاشی اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر عورت اور لڑکی کو اچھی غذائیت کا موروثی حق حاصل ہے،انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائیت کی خدمات کو بڑھانے پر بھی زور دیا، شرکاء نے حکومت سے اپیل کی کہ مالی بجٹ میں اس حوالے سے باقاعدہ کوٹہ مختص کیا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image