تازہ ترین

آئینی ترمیم پر کافی حد اتفاق رائے ہوچکا ہے ، گورنر پنجاب

آئینی ترمیم پر کافی حد اتفاق رائے ہوچکا ہے ، گورنر پنجاب

لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان گورنر ہاؤس لاہور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی بنچ بنانے پر اتفاق ہوا ہے بہت جلد اس پر قانون سازی ہوجائے گی، ملکی حالات کسی بھی انتشار کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ بطور اتحادی پوری کوشش ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے، ملک میں سیاسی استحکام آئے گا تو ملک معاشی طور پر ترقی کرے گا، ملکی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، سی ایس او کے انعقاد سے دنیا بھر میں ملکی امیج بہتر ہوا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پاور شیئرنگ کے حوالے سے جو باتیں طے پائی تھیں ان پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا، ملکی مفاد کی خاطر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، جہاں چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہوتی ان کی نشاندہی کرتا ہوں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image