عمران خان نااہلی مقدمہ کے خلاف درخواست پر عدالتی اعتراضات دور کر دیے گئے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل جمع کرا دی گئی، جس کے بعد مقدمہ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نااہلی کے خلاف اپنی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وارد اعتراضات دور کر دیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی، اور وکیل کے ذریعے بائیو میٹرک کی بھی تصدیق کر دی ہے۔
عمران خان نے بطور رکن قومی اسمبلی عہدے سے ہٹانے کا حکم بھی چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ این اے 95 سے بطور ایم این اے ہٹانے کا حکم کالعدم قرار دے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نااہل این اے 5 سے کیا اور برطرفی این اے 95 سے کر دی، 21 اکتوبر کو این اے 95 سے نااہل کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔
Leave feedback about this