Roze News پاکستان ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آٹا غریب پاکستانی کا سب سے بڑا خرچہ، لیکن شہبازشریف دور میں آٹے کی قیمت 81 فیصد بڑھ گئی، اسد عمر

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات میں تفصیلات سامنے آگئیں،کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جہاں 140 روپے اضافے کے ساتھ 20 کلو کا تھیلا 3540 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،حیدرآباد میں 280 روپے اضافے کے بعد قیمت 3480 روپے ہو گئی۔

دستاویز کے مطابق خضدار میں400 روپے اضافے کے بعد قیمت 3400 روپے تک پہنچ گئی،اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3373 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،راولپنڈی  میں قیمت 3333 روپے پر برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور  میں20 کلو کا تھیلا 3300 روپے تک میں دستیاب ہے،بنوں میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3200 روپے ہے،جبکہ کوئٹہ میں 190 روپے اضافے کے بعد قیمت 3220 روپے ریکارڈ کی گئی۔

لاڑکانہ میں 300 روپے اضافے کے بعد قیمت 3200 روپے ہو گئی،سکھر میں 140 روپے اضافے کے بعد قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں قیمت 3133 روپے پر برقرار ہے ،فیصل آباد میں 800 روپے کے بڑے اضافے کے بعد قیمت 3000 روپے ہو گئی،بہاولپور میں 40 روپے اضافے کے بعد قیمت 3000 روپے تک پہنچ گئی۔

گوجرانوالہ میں قیمت 3000 روپے پر برقرار ہے،سرگودھا میں 67 روپے اضافے کے بعد قیمت 2933 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ملتان میں 66 روپے اضافے کے بعد قیمت 2933 روپے ہو گئی۔

ملک کے دیگر بڑے شہروں کے برعکس لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت نسبتاً کم یعنی 2300 روپے پر برقرار ہے۔

Exit mobile version