آئندہ 3روز کیلئے پیٹرول سستا اور ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا جس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر کمی ہو گی جب کہ ڈیزل کی قیمت تین روز کیلئے برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتیں کم رہیں جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں 0.48 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد خام تیل 97.49 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر آگیا۔
برینٹ کروڈ کے سودوں میں 0.49 ڈالر کی کمی کے بعد قیمت 105.43 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
