وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرکی گئی۔
پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں قیمتوں اور دیگر اخراجات کے باعث کیا گیا

Leave feedback about this