پاکستان تازہ ترین

سہیل آفریدی کی گرفتاری میں میرا ہاتھ ہے؟ ایسی بے تُکی باتیں نہ کی جائیں، مولانا فضل الرحمان

سہیل آفریدی کی گرفتاری میں میرا ہاتھ ہے؟ ایسی بے تُکی باتیں نہ کی جائیں، مولانا فضل الرحمان

بغیر ثبوت خبریں چلائی جارہی ہیں، پی ٹی آئی نے جو کمٹمنٹ کی تھی وہ اس پر کھڑی رہی جبکہ بیک آؤٹ حکومت نے کیا، سربراہ جے یوآئی ف کی گفتگو

سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو کمٹمنٹ کی تھی وہ اس پر کھڑی رہی جبکہ بیک آؤٹ حکومت نے کیا، گورنرراج مسائل کا حل نہیں ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کی گرفتاری میں میرا ہاتھ ہے ؟ ایسی بے تُکی باتیں نہ کی جائیں، بغیر ثبوت خبریں چلائی جارہی ہیں، اس وقت ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے، پی ٹی آئی نے جو کمٹمنٹ کی تھی وہ اس پر کھڑی رہی جبکہ بیک آؤٹ حکومت نے کیا۔

گورنرراج مسائل کا حل نہیں، یہ مفادات کیلئے ہوسکتا ہے لیکن اس میں قوم ، آئین سیاست کے فائدے سے نہ جوڑا جائے۔ مزید برآں وفاقی مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج ایشو کو زیادہ سنجیدہ نہ لیں، خیبرپختونخواہ میں حالات ٹھیک ہوں گے اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوگا، اور پاکستان آگے بڑھے گا، 12 اکتوبر اور 11 اکتوبر کی ایمرجنسی کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ 12اکتوبر کو آئین توڑ کر مارشل لاء لگایا گیا تھا ، جبکہ 11اکتوبر کی ایمرجنسی آئین کے مطابق نافذ کی گئی ہے، کل پارلیمنٹ ایمرجنسی کی توثیق بھی کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی امن وامان کی صورتحال ہے لیکن بلوچستان حکومت دہشتگردی کیخلاف مکمل تعاون کررہی ہے ۔جبکہ کے پی حکومت مکمل عدم تعاون کررہی تھی، جبکہ صوبے کی صورتحال سے ان کا کوئی واسطہ ہی نہیں تھا، صوبائی حکومت اختیارات وفاقی حکومت نے تحلیل کئے ہیں تاکہ وہاں حالات کو ٹھیک کیا جاسکے، اور مکمل طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سپورٹ کی جائے تاکہ دہشتگردی کا خاتمہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں کارکردگی دکھانے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کو جیتنے کے سوا حکومت اورقوم کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ ہر قیمت میں ہم نے کامیابی حاصل کرنی ہے، بلوچستان میں دہشتگردوں کا مطالبہ کہ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کیا جائے، خیبرپختونخواہ کا 70فیصد حصہ ہمیں دیا جائے ، وہ پاکستان کو توڑنے کی بات کررہے ہیں، جو پاکستان توڑنے کی بات کر رہے ہیں ان کے ساتھ کس طرع مزاکرات ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا یہی بیانیہ ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field