گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی خودکشی ، مقدمہ درج، ایجنٹ بن کر فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی خودکشی ، مقدمہ درج، ایجنٹ بن کر فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی خودکشی ، مقدمہ درج، ایجنٹ بن کر فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی خودکشی ، مقدمہ درج، ایجنٹ بن کر فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

 

‏اسلام آباد میں 22 سالہ طالبہ لائبہ کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایجنٹ بن کر فراڈ کرنے والے ملزم نعمان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کرائے کا کمرہ لے کر روپوش تھا، ملزم کے فون سے آن لائن فراڈ اورخواتین کو بلیک میل کرنے کے شواہد بھی ملے، ملزم کوئٹہ میں اینٹی کرپشن میں ملازم تھا جسے معطل کیا گیا تھا۔ ملزم نے اسلام آباد میں ایک کمپنی میں بھی ملازمت کی۔

ادھر اہلخانہ نے بتایا کہ لائبہ نے یونیورسٹی سے گولڈ میڈل کے ساتھ بی ایس کیا، وہ مزید تعلیم کے لیے امریکا جانا چاہتی تھی۔بیرون ملک جانے کے لیے ایک کنسلٹنٹ نے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ کرانے کے لیے 70 لاکھ روپے مانگے، موٹر سائیکل پر دودھ فروخت کرنے والے والد نے پلاٹ بیچ کر 21 لاکھ روپے کیش اور والدہ نے زیور بینک میں گروی رکھ کر باقی رقم ایجنٹ کو ادا کی، لائبہ نے دستاویزات چیک کرائیں توجعلی نکلیں۔

لڑکی نے اپنے ماموں کو آخری میسج کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ہونیوالے فراڈ کا میرے والد کو نہ بتانا، وہ مرجائیں گے۔

Exit mobile version