محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔
ہفتہ (رات) موسم کی صورتحال کے مطابق بالائی /وسطی پنجاب اور جنو بی /وسطی خیبرپختونخوا میں بیشتر مقامات پر جبکہ اسلام آباد ، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
اتوار کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق بالائی /وسطی پنجاب میں بیشتر مقامات پر جبکہ اسلام آباد ، خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آ لود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو،لکی مروت ، کرک ، بنوں ، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرتیزبارش/ ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ مری ، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، گجرات، گوجرنوالہ،فیصل آباد، اوکاڑہ، لاہور، شیخوپورہ ، قصور ،خوشاب، نورپورتھل ، سرگودھا، میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، خانیوال، ملتان،بہاولنگر ، لیہ، بھکر، ڈی جی خان اور گردونواح میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران چند مقامات پرتیزبارش/ ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔تاہم کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کی توقع ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم ژوب ، بارکھان ، خضدار،موسی خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔
