صوابی پہنچ کر وہ آخری پلان دیا جائے گا جو مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا، سہیل آفریدی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

صوابی پہنچ کر وہ آخری پلان دیا جائے گا جو مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا، سہیل آفریدی

صوابی پہنچ کر وہ آخری پلان دیا جائے گا جو مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا، سہیل آفریدی

صوابی پہنچ کر وہ آخری پلان دیا جائے گا جو مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا، سہیل آفریدی

ابھی ٹیسٹ میچ چل رہا، ون ڈے کے بعد پھر ٹی ٹونٹی میچ ہوگا، خیبرپختونخوا کی عوام عمران خان کیساتھ ہر آزمائش اور ہر امتحان میں ڈٹ کر کھڑی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوابی میں وہ آخری پلان دیا جائے گا جو مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا۔ انہوں نے بخشی پل کے مقام لانگ مارچ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پشاور کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ چکا ہوں، لیکن ماشاءاللہ عوام کے جوش و جذبے اور شرکت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

چارسدہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے جا رہا ہوں، تمام لوگ اس پلان کو ضرور سنیں۔ اس کے بعد صوابی میں آخری پلان دیا جائے گا، جو مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا۔ ابھی ہم نے ٹیسٹ میچ کھیلا، ون ڈے میچ کے بعد پھر ٹی ٹونٹی میچ ہوگا۔

ہر گرزتے دن کیساتھ لانگ مارچ میں عوام اور کارکنان کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، خیبرپختونخوا کی عوام قائد عمران خان کیساتھ ہر آزمائش، ہر امتحان میں ڈٹ کر صف اول میں کھڑی ہے۔

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ کا تین روزہ شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق مارچ آج 9 اکتوبر کو پشاور سے چارسدہ روانہ ہوگا۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا آج پشاور سے چارسدہ پہنچیں گے، جہاں رات قیام کیا جائے گا۔ 10 اکتوبر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ مردان پہنچے گا، جبکہ 11 اکتوبر کو قافلہ صوابی کے لیے روانہ ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ لانگ مارچ کے شرکا صوابی میں رات قیام کریں گے، جس کے بعد مارچ کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران مختلف شہروں میں مارچ کے قیام اور نقل و حرکت کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے اگلے مرحلے کے حوالے سے حتمی فیصلہ صوابی میں قیام کے بعد متوقع ہے۔

ادھر وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے پاکستانیو! اپنے سائیکل، موٹرسائیکل، گاڑیوں، جوتوں پر کپڑا مار لو، صوابی میں پہنچ کر واپسی نشتہ، اس بار فکس میچ نِشتہ، ہمارا لانگ مارچ بلال اور مریم والا لانگ مارچ نہیں، اس بار پہلے ٹیسٹ میچ پھر ٹی ٹونٹی میچ ہوگا۔ یہ نوجوانوں اور پاکستانیوں کا لانگ مارچ ہے، اس بار فکس میچ نِشتہ، اس سے پہلے جو ہماری حکومت تھی، جب لانگ مارچ ہوتا تو فکس میچ کے ساتھ ہوتا تھا، اس بار یہ فکس میچ نہیں ہے، اس بار پہلے ٹیسٹ میچ پھر ٹی ٹونٹی میچ ہوگا، نوجوانوں کا جوش جذبہ جس طرح کا ہے، ٹی ٹونٹی میچ بھی جلد شروع ہوجائے گا۔چارسدہ میں آگے کا لائحہ عمل دوں گا، آگے کا لائحہ عمل تھوڑا تھوڑا دوں گا۔میچ کا یارکر لائحہ عمل صوابی میں پہنچ کر دوں گا۔

Exit mobile version