نانا پاٹیکر کی آخری رسومات رات گئے کیوں ادا کی گئیں؟ بیٹے نے بتا دیا انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات رات گئے کیوں ادا کی گئیں؟ بیٹے نے بتا دیا

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات رات گئے کیوں ادا کی گئیں؟ بیٹے نے بتا دیا

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات رات گئے کیوں ادا کی گئیں؟ بیٹے نے بتا دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر جمعرات کی صبح گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ بعد ازاں ان کی میت کو گوا سے ان کے فارم ہاؤس منتقل کیا گیا، جہاں رات گئے آخری رسومات ادا کی گئیں۔

صحافیوں نے نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر سے پوچھا کہ اہلِ خانہ نے آخری رسومات کے لیے رات گئے کا وقت کیوں منتخب کیا؟

جس پر ملہار پاٹیکر نے بتایا کہ وہ گوا میں موجود تھے اور میت کو گاؤں میں واقع فارم ہاؤس پہنچایا جانا تھا۔ انہیں توقع تھی کہ میت جلد پہنچ جائے گی، لیکن اس عمل میں کچھ وقت لگ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ سانحہ صبح سویرے پیش آیا تھا اور کافی وقت گزر چکا تھا، اس لیے اہلِ خانہ نے اسی روز آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔
آخری رسومات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملہار پاٹیکر نے کہا کہ نانا صاحب جیسے لوگ اپنے کام کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ ان کے مطابق والد کا نظریہ ہمیشہ انسانیت کی خدمت اور دنیا کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر مبنی تھا۔

ملہار پاٹیکر نے بتایا کہ ان کے والد کے فلاحی ادارے نام فاؤنڈیشن کے ذریعے پانی کے شعبے میں کام جاری تھا، جبکہ کشمیر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کیے جا چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ والد نے اپنی موت سے قبل مختلف افراد کو ان کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی تھیں، جنہیں آگے بڑھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی رات پونے میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڈنویس سمیت متعدد اہم شخصیات اور ہزاروں مداح موجود تھے۔

Exit mobile version