6، 7 اکتوبر کو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

6، 7 اکتوبر کو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

6، 7 اکتوبر کو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

6، 7 اکتوبر کو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

 پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 6 تا 7 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ 

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں بارش کی پیشگوئی ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق منڈی بہاءالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی اور خوشاب میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

Exit mobile version