حکومت مخالف تحریک!جےیوآئی نے بھی میدان میں آنے کا اعلان کردیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

حکومت مخالف تحریک!جےیوآئی نے بھی میدان میں آنے کا اعلان کردیا

حکومت مخالف تحریک!جےیوآئی نے بھی میدان میں آنے کا اعلان کردیا

حکومت مخالف تحریک!جےیوآئی نے بھی میدان میں آنے کا اعلان کردیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف تحریک کا اگلا پڑاؤ جنوبی پنجاب کے دل ملتان میں ہوگا، جے یو آئی کی جانب سے 15 اکتوبر کو ملتان میں تاریخی "مفتی محمود کانفرنس” منعقد کی جائے گی۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری   کے مطابق 15 اکتوبر کو ملتان میں مفتی محمود کانفرنس ہوگی،کانفرنس عوامی حقوق کے تحفظ ،مہنگائی اور بدامنی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی ،مفتی محمود کانفرنس جنوبی پنجاب کی سیاسی سمت کا تعین کرے گی۔

جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کانفرنس سے خطاب کے دوران حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

اسلم غوری نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدامنی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور جے یو آئی قانون کی حکمرانی، شفاف انتخابات اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے میدانِ عمل میں ہے۔

جے یو آئی ترجمان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکسوئی، اعتماد اور مکمل نظم و ضبط کے ساتھ کانفرنس کی تیاریاں تیز کر دیں اور گلی گلی، کوچے کوچے جا کر عوام کو اس میں شرکت کی دعوت دیں۔

Exit mobile version