تازہ ترین دنیا

ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی

ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی

 

تہران: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حالیہ فضائی پابندیوں کے جواب میں ایران فوجی کارروائی کے ذریعے جوابی ردعمل دینے جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض غیر قانونی طور پر عائد کی گئی فضائی پابندیوں کو ختم کرانے کیلئے متعلقہ ممالک کے ساتھ مذاکرات سنجیدگی سے جاری ہیں۔

جاری بیان کے مطابق اگر ضرورت پڑی تو مخصوص ہوائی اڈوں کے خلاف مختلف غیر فوجی جوابی اقدامات اختیار کیے جا سکتے ہیں، تاہم امید ہے کہ صورتحال کو اس مقام تک پہنچنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field