آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

مختلف شہروں میں گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

 

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ، راولپنڈی، پشاور اور لاہور سمیت متعدد اضلاع میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

دیر، چترال، سوات، کوہستان، مری، گلیات، آزاد کشمیر اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

جبکہ سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر شدید آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید آندھی اور ژالہ باری سے کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version