امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نےدعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اسرائیل سے راہیں جدا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نےکہا ہےکہ امریکی عوام اوراسرائیلی حکومت کے مفادات ایک دوسرے سے مختلف بھی ہوسکتے ہیں، صدر ٹرمپ کو محسوس ہوا تو وہ نیتن یاہو سے الگ راستہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں۔
مزیدکہاہم مشرقِ وسطیٰ سےمتعلق اپنی خارجہ پالیسی کو اسرائیل کےتابع نہیں کرسکتے،جہاں ہمارے مفادات مشترک ہوں گے،ہم ملکرکام کریں گے،اورجہاں اختلاف ہوگا،وہاں ہم اختلاف کریں گے،ایران بحری جہازوں کو نشانہ بناتا رہے گا تو توانائی کا عالمی بحران رہے گا۔
