انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں 9 ویں نمبر آگئی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں 9 ویں نمبر آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم

انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں 9 ویں نمبر آگئی

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم تاریخ کی بدترین رینکنگ پر پہنچ گئی ہے، قومی ٹیم پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر آگئی۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی،انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان 10 ٹیموں کی رینکنگ میں 9ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

قومی ٹیم گزشتہ 20 ٹیسٹ میچز میں صرف 7 کامیابیاں حاصل کرسکی ہے، مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث رینکنگ میں بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان نے گزشتہ 12 ٹیسٹ سیریز میں سے 6 میں وائٹ واش کا سامنا کیا، جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں

انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو رینکنگ میں ایک درجہ نقصان ہوا اور قومی ٹیم نویں نمبر پر پہنچ گئی،یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن پر آیا ہے۔

Exit mobile version