اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے بڑے پیمانے پر تشہیر کردہ 179 میگا کرپشن کیسز میں اب تک صرف 2 سزائیں سنائی جا سکی ہیں، جبکہ 21 ریفرنسز میں ٹرائل جاری ہے۔ یہ تازہ ترین اعداد و شمار نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید احتشام قادر نےمیڈیاکے ساتھ شیئر کیے ہیں۔
مقدمات کی تازہ ترین صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت نیب کے ریکارڈ میں 86 ریفرنسز درج ہیں جن میں سے 41 نیب کے قانون میں تبدیلیوں کے باعث منتقل یا واپس کیے جا چکے ہیں جبکہ 21 میں ٹرائل جاری ہے اور 6 مقدمات بریت پر ختم ہو چکے ہیں۔
3 واپس لیے جا چکے ہیں، ایک نمٹا دیا گیا ہے اور ایک زیرِ تفتیش ہے، 4 غیر فعال ہیں، 2 ختم ہو چکے ہیں جبکہ 5 اپیل کے مرحلے میں ہیں۔ اب تک صرف 2 مقدمات میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔
