پولینڈ میں روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین سائنس و ٹیکنالوجی

پولینڈ میں روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ

پولینڈ میں روبوٹس کا انوکھا احتجاج

پولینڈ میں روبوٹس کا انوکھا احتجاج

پولینڈ کی وزارتِ ڈیجیٹل امور کے باہر تقریباً 30 روبوٹس نے انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹائزیشن کے حوالے سے سخت قوانین کا مطالبہ کیا گیا۔

اس انوکھے احتجاج کے انسانی منتظمین کا کہنا ہے کہ لیبر مارکیٹ اور روزگار پر نئی ٹیکنالوجیز کے اثرات کے حوالے سے وسیع تر عوامی بحث کی شدید ضرورت ہے۔

پولینڈ کے ڈیجیٹل امور کے وزیر کرسٹوف گاؤکوسکی نے مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کا محکمہ ان ریگولیشنز پر کام کر رہا ہے۔

تاہم ایک منتظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اس وقت جن مجوزہ منصوبوں پر بحث ہو رہی ہے ان میں مزدوروں اور ان کی نوکریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔

احتجاج کے دوران کئی قطاروں میں کھڑے ان روبوٹس نے جھنڈے لہرائے اور باقاعدہ نعرے لگائے جن میں ’ہمیں ریگولیشنز چاہئیں، ہمیں اصول چاہئیں، ہمیں قانون چاہیے‘ اور ’انتظار نہ کریں، قانون بنائیں، نوکریاں بچائیں‘ جیسے نعرے شامل تھے۔

اس احتجاج کا اہتمام کرنے والے گروپ نے واضح کیا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد آٹومیشن کے روزگار پر پڑنے والے گہرے اور تباہ کن اثرات سے قبل اس معاملے پر بحث اور قانون سازی کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔

Exit mobile version