سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں عمومی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں عمومی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمتوں کےلیے عمر کی حد

سرکاری ملازمتوں کےلیے عمر کی حد

 

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت دے دی۔

 

 

اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں، معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثاکےلیے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی گئی،2سال مسلسل سرکاری سروس مکمل کرنیوالےملازمین کیلئے عمر کی حد 50 سال ہوگی

 

 

جن اسامیوں میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے کم ہے، رعایت لاگو نہیں ہوگی، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق عمر میں مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، عمر کی نئی رعایت نوٹیفکیشن کی تاریخ سے تین سال تک مؤثر رہے گی۔

Exit mobile version