ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا

پھر دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا

پھر دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا

 

واشنگٹن: وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نے ٹرمپ کو خدشات سے آگاہ کردیا، ایران امریکی دباؤ، بحری ناکہ بندی اور پابندیوں کے باوجود مزاحمت جاری رکھ سکتا ہے، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کی تیاری کرلی۔

 

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ بعض امریکی فضائی دفاعی یونٹس کی تعیناتی 2027ء تک بڑھائی جارہی ہے، مزید میرین فورسز اور جنگی طیاروں کی گردش بھی جاری رہے گی، ایران کے میزائل حملوں سے خلیجی توانائی تنصیبات کو خطرہ ہے۔

 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ طویل جنگ سے عالمی تیل منڈیوں میں مزید عدم استحکام کا خدشہ ہے۔

Exit mobile version