جو لوگ بیٹوں، بیٹیوں اور رشتہ داروں کو اقتدار منتقل کرتے ہیں وہ لیڈر نہیں گیدڑ ہیں،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا خطاب پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

جو لوگ بیٹوں، بیٹیوں اور رشتہ داروں کو اقتدار منتقل کرتے ہیں وہ لیڈر نہیں گیدڑ ہیں،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا خطاب

جو لوگ بیٹوں، بیٹیوں اور رشتہ داروں کو اقتدار منتقل کرتے ہیں وہ لیڈر نہیں گیدڑ ہیں،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا خطاب

جو لوگ بیٹوں، بیٹیوں اور رشتہ داروں کو اقتدار منتقل کرتے ہیں وہ لیڈر نہیں گیدڑ ہیں،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا خطاب

عمران خان نے مجھے متوسط طبقے سے منتخب کیا، میں نے رکشوں اور ٹیکسیوں میں سفر کیا، ہم عوام سے ہیں، ہمارے بیرون ملک فلیٹس یا جزیرے نہیں ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ جو لوگ بیٹوں، بیٹیوں اور رشتہ داروں کو اقتدار منتقل کرتے ہیں وہ لیڈر نہیں گیدڑ ہیں، عمران خان نے مجھے متوسط طبقے سے منتخب کیا۔ انہوں نے نوابشاہ میں اسٹریٹ موومنٹ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوابشاہ کا جوش بتا رہا ہے کہ سندھ کا سیاسی منظرنامہ بدل چکا ہے، دہائیوں سے سندھ کو پیپلزپارٹی کی سیاسی جاگیر قرار دینے کا بیانیہ آج نوابشاہ کے عوام نے مسترد کر دیا۔

شدید گرمی میں نوابشاہ کے عوام کا جوش و جنون اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ میں عمران خان کی حمایت غیر معمولی سطح پر موجود ہے، نوابشاہ کس کا ہے؟ عوام نے عمران خان کا نعرہ لگا کر اپنا فیصلہ سنا دیا، پیپلزپارٹی کا سندھ پر کئی دہائیوں سے قائم سیاسی اجارہ داری کا تاثر آج عوامی طاقت کے سامنے بے نقاب ہو گیا، زرداری ماضی بن چکے، خاندانی سیاست کا دور ختم ہونے جا رہا ہے۔

جو لوگ اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور رشتہ داروں کو اقتدار منتقل کرتے ہیں وہ لیڈر نہیں گیدڑ ہیں، قیادت عوام کے درمیان سے جنم لیتی ہے، پیراشوٹ سے اترنے والے گیدڑ لیڈر نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے عوام میں سے منتخب کیا، میں متوسط طبقے سے ہوں اور عام پاکستانی کی طرح رکشوں اور ٹیکسیوں میں سفر کیا ہے، ہم عوام سے آئے ہیں، عوام ہی میں واپس جائیں گے، ہمارے بیرون ملک فلیٹس یا جزیرے نہیں۔

Exit mobile version