سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہوں نے عرفان پٹھان کو اپنے کیریئر کے دوران بولنگ کی ٹپس دی تھیں، لیکن اب وہ مسلسل پاکستان کے خلاف ٹویٹس کرتے رہتے ہیں۔
وسیم اکرم نے عرفان پٹھان کے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ رویے کس طرح بدل جاتے ہیں، یہ بات حیران کن ہے۔ ان کے بیان کے بعد کرکٹ شائقین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آخر پاکستان کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے عرفان پٹھان کے بیانات میں اتنی تبدیلی کیوں آئی؟
