آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم ٹاپ 10 سے باہر تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم ٹاپ 10 سے باہر

بابراعظم ٹاپ 10 سے باہر

بابراعظم ٹاپ 10 سے باہر

 

لاہور: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کپتان بابر اعظم ٹاپ 10سے باہر ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق انگلش بیٹر ہیری بروک پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کی بدولت دوسرے اور انگلش کپتان جو روٹ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 5 درجے تنزلی کے بعد 15 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ سعود شکیل نے 15 درجہ ترقی پاتے ہوئے 18 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

دورہ انگلینڈ کے دوران واپس وطن لوٹ کر آنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 7 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، عبد اللہ شفیق 8 درجے تنزلی کے بعد 35 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ شان مسعود بھی 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

حالیہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 42 اور دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے امام الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد 58 ویں نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک کا پہلا نمبر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے اور بھارتی بولر بمرا تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس 10 درجہ ترقی حاصل کرنے کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے، خرم شہزاد 55 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ آلراؤنڈر رینکنگ میں بھارت کے روینڈرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن دوسرے اور بنگلا دیش کے مہدی حسن میراز کا تیسرا نمبر ہے۔

Exit mobile version