امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

نعیم الرحمن

نعیم الرحمن

 

کراچی: امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیوں اور حکومت کے گٹھ جوڑ کا بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں، غریب لوگوں کو ٹیکس فری نہیں کرتے لیکن چینی مافیا کیلئے ٹیکس صفر کردیا ہے، جماعت اسلامی کی تحریک میں تمام اپوزیشن پارٹیاں ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ تحریک گلی محلوں کی سطح پر آگے بڑھ رہی ہے، بجلی پر کیپسٹی پیمنٹ اور فکسڈ چارجز عوام پر بوجھ ہیں، 1700 ارب روپے چند آئی پی پیز کو ادا کیے گئے، عوام پر ٹیکس ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں انتظامی ضرورت کے تحت نئے صوبے بنائے جاتے ہیں، صوبوں کی تشکیل عوامی رائے اور آئین کے مطابق ہونی چاہیے، تاہم ایم کیو ایم والے 40 سال سے نوراکشی کررہے ہیں۔

Exit mobile version