سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی بڑی کمی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی بڑی کمی

سونے کی قیمت

سونے کی قیمت

 

کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 11300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 036 روپے پرآگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 9688 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے پرآگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے گرکر 6 ہزار 859 روپے پرآگئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 113 ڈالر گر کر 4315 ڈالر پر آ گیا ہے۔

Exit mobile version