گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1555 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.63 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1565 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1539 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.53 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1532، راولپنڈی 1535 ، گجرانوالہ 1600 ، سیالکوٹ 1500 ، لاہور 1590، فیصل آباد 1550 ، سرگودھا 1582، ملتان 1591، بہاولپور 1560 ، پشاور 1573 اور بنوں میں 1490 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1470 ، حیدر آباد 1519، سکھر 1600، لاڑکانہ 1523، کوئٹہ 1520 اور خضدار میں 1600 روپے ریکارڈ کی گئی
